

Loading content...
(5) عزت و وقار کے ذریعے نصرت کرنا… یعنی انسان کو معاشرے میں اگر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور لوگ احترام کرتے ہیں اور بات مانتے ہیں تو اس حوالے سے شہنشاہ زمانہعجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کرنا کیونکہ عزت بھی کئی حوالوں سے ملتی ہے یعنی اقتدار کے حوالے سے، علم کے حوالے سے، دولت اور امارت کے حوالے سے، طاقت و جرأت کے حوالے سے، عمر اور بزرگی کے حوالے سے، دین اور علم دین کے حوالے سے، روحانیاتی مقامات اور عقیدت کے حوالے سے، الغرض یہ جتنے بھی شعبے ہیں ان میں نصرت کی جا سکتی ہے اور یہ بہت زیادہ مؤثر ذریعہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار