

Loading content...
دوستو… ہم عرض کرچکے ہیں کہ ہر دور کے ولی العصر علیہ الصلوات والسلام کی نصرت واجب اور فرض اولین ہے اور یہ بھی عرض کرچکے ہیں کہ نصرتِ امام کے بہت سے شعبے ہوتے ہیں اور اس دور میں تو ان شعبوں میں وسعت پیدا ہو چکی ہے یعنی جدید ایجادات اور جدید میڈیا (Media) کو سامنے رکھتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں تو ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ اس دور میں جہاں نصرت امام علیہ الصلوات والسلام کا دائرہ بہت زیادہ وسیع ہوا ہے وہاں اس میں بہت زیادہ سہولتیں اور آسانیاں بھی پیدا ہوئی ہیں بشرطیکہ کوئی نصرت پر آمادہ ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار