

Loading content...
دوستو!… ہمیں اپنے اولی الامر عجل اللہ فرجہ الشریف کے مقام کو سمجھنا چاہیے اور پھر ان کی نصرت میں کوشاں رہنا واجب ہے اور جو ان کا مقام نہیں سمجھے گا وہ ان کی بھرپور نصرت نہیں کرسکے گا اور ہمیں اپنا عقیدہ ان باطل پرستوں سے تو اونچا رکھنا چاہیے کہ جن کے اولی الامر باطل اور شیطانیت کے علمبردار تھے کیونکہ ہمارے اولی الامر عجل اللہ فرجہ الشریف تو اِلٰہی نمائندہ ہیں اور اگر ہمارا عملی عقیدہ باطل پرستوں سے بھی کم درجے کا ہے تو پھر ہمیں شیعہ یا منتظر یا موالی کہلانے کا کوئی حق حاصل ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار