

Loading content...
یزیدی ملعون لوگ ایسے راسخ العقیدہ تھے کہ انہوں نے اس فتوے کو دل وجان سے تسلیم بھی کیا اور اسے اپنے عقیدے کا ایک جزو اعظم بنایا اور اس کے بعد اپنے نام نہاد ملعون اولی الامر کی اطاعت میں ہر برے سے برا کام کرتے چلے گئے اور اس پر پشیمان تک نہیں ہوئے…جیسا کہ میں متعدد مرتبہ مسلم بن عقبہ مری ملعون کے عقیدہ کے بارے میں عرض کرچکا ہوں کہ اس نے یزید ملعون کے حکم پر مدینہ طیبہ کو غارت کیا، اس میں تباہی و بربادی پھیلائی، وہاں ہزاروں صحابہ کرام کا قتل عام کیا، وہاں ایک ہزار صحابہ کرام کی کنواری بیٹیوں کی اجتماعی آبرو ریزی کی، جس کی وجہ سے ایک ہزار ناجائز بچے پیداہوئے، اس ملعون کے حکم سے مسجد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں کئی دنوں تک گھوڑے باندھے گئے اور منبر اقدس پر غلاظت تک ڈالی گئی …اس کے بعد مکہ مکرمہ کی بے حرمتی کی گئی منجنیقوں سے بیت اللہ پر گندھک سے آگ کے گولے پھینکے گئے … دیوار کعبہ مکرم منہدم ہوگئی غلاف کعبہ جل گیا …وہاں ابی سعید خدری جیسے معزز صحابی کی سرعام داڑھی نوچی گئی … سیکڑوں معصوم بچوں کو ٹانگوں سے پکڑ کر اس طرح دیواروں پر مارا گیا کہ ان کا دماغ دیواروں پر بکھر گیا اور ان کی مائیں اس غم سے پاگل ہوگئیں…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار