

Loading content...
یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کوئی شرعی قاضی ہو یا کوئی چیف جسٹس (Chief Justice) جو رشوت خور ہو اور غلط فیصلہ سنا رہاہوتو وہ بھی قانون کا سہارا ضرور لیتا ہے وہ اپنے فیصلے کا جواز قانون یا شریعت ہی کو بناتا ہے کیونکہ وہ بھی یہ سمجھتا ہے کہ اگر میں نے کوئی شرعی یا قانونی جواز نہ بنایا تو ساری دنیا کے سامنے روسیاہ ہوجاؤں گا اور میری کرپشن (Corruption) ایسی ننگی ہوگی کہ ساری دنیا مجھ پر لعنت کرے گی … اگر چہ غلط فیصلے سے ویسے بھی ساری کائنات اس پر لعنت کرتی ہی ہے چاہے وہ قانون یا شریعت کے لاکھ جھوٹے جواز بنائے مگر وہ اپنے ضمیر کو جھوٹی تسلی دینے کیلئے کوئی نہ کوئی جواز ضرور بناتا ہے اسی طرح یزیدی دربار کے مردہ ضمیر علمائے ملعون نے بھی جب شہنشاہ معظم کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے نعوذ باللہ واجب القتل ہونے کا فتویٰ دیا تھا تو اس میں اسی آیت کو بنیاد بنایا تھا کہ اولی الامر کی اطاعت واجب ہے اور جو واجب کاتارک ہے وہ مسلمان نہیں ہوتا اور اولی الامر کی مخالفت کرنے والا واجب القتل ہوتا ہے …اور انہوں نے اس دور کا اولی الامرنعوذ باللہ یزید ملعون کو قرار دیا تھا اور واجب القتل کے فتوے پر مہریں لگادی گئی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار