

Loading content...
یعنی دعا ئے فرج کا قیام بھی ایک نصرت ہے … اسی طرح شہنشاہ زمانہعجل اللہ فرجہ الشریف ہی کی ذات کو پرسہ دینے کیلئے مجالس عزا کا قیام ہو جس میں مقررین کو خصوصی تاکید ہو کہ وہ اپنی مجلس میں مصائب و فضائل کے دوران بار بار شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ذکر کرتے رہیں اور ان ہی سے تعزیت کرنے کی ترغیب دیتے رہیں اور ان کے مصائب کے ختم ہونے کی دعا کرتے رہیں اور ہماری یہی دعا ہونا چاہیے کہ معظمہ کونین صلوات اللہ علیہا کا پاک گھر جلدی آباد ہو، شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ذریعے ان کے مصائب کا خاتمہ ہو…ساتھ ہی ہمیں یہ دعا بھی کرنا چاہیے کہ رب جلیل ہمیںاپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کی توفیق عطا فرمائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار