

Loading content...
دوستو!…مظلومیت کا ایک تقاضہ دعا ہوتی ہے یعنی دعا بھی مظلوم کیلئے ایک نصرت ہوتی ہے مظلوم کے دکھوں اور مصائب کے خاتمہ کی دعا کرنا بھی نصرت ہے اس لئے ہمیں اپنی مجالس عزا میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو پرسہ دینا چاہیے اور ساتھ ہی ان کے اجدادِ طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے انتقام اور ان کے مصائب کے خاتمہ کی دعا کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی ہمیں اپنے گھروں میں ایسی دعا کا قیام کرنا چاہیے جو چوبیس گھنٹے جاری رہے کیونکہ فرمایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں 92 ساعات ایسی ہوتی ہیں جو قبولیت دعا کی ہوتی ہیں اس لئے ہمیں یہ کرنا چاہیے کہ جب بھی قبولیت دعا کا لمحہ آئے تو باب اجابت کے سامنے کوئی نہ کوئی دعا کرنے والا موجود ہو … یہ اہتمام دو یا تین یا چار گھر مل کر بھی کرسکتے ہیں یعنی ایک گھرکے چار افراد ہیں وہ چار گھنٹے اپنے ہاں دعائے تعجیل فرج کا اہتمام کریں اگلے چار گھنٹے کسی دوسرے گھر کے افراد کے سپرد ہوں ان بعد کے تین چار گھنٹے پھر کسی تیسرے گھر کے سپرد ہوں اس طرح ہم ایک بستی یا گاؤں یا شہر میں چوبیس گھنٹے کی دعا کا اہتمام بآسانی کر سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار