

Loading content...
اسی طرح ہمیں انصار جمع کرنے کی کوشش بھی کرنا چاہیے تاکہ شہنشاہ ٔزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو زیادہ سے زیادہ انصار میسر آئیں …اور انہیں ایسے انصار فراہم کرنے کی ضرورت ہے جو ان پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے کلی طور پر تیار ہوں …یعنی جان ومال، عزت و ناموس،خواہشات و لذاتِ نفس، عیش و آرام،عزت ووقار الغرض جو کلی طور پر ہر قربانی کیلئے تیار ہوں…اگر ہم ان کیلئے ایک لقمۂ حرام ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں یا سر کے بال تک ان پر قربان نہیں کرسکتے تو پھر ہم ان پر سر کس طرح قربان کر سکتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار