

Loading content...
جس طرح پانی کا بہاؤ نشیب کی طرف ہوتا ہے اور سب سے آخر میں پانی کسی گہری جگہ پر جمع ہوجاتا ہے اسی طرح اولین و آخرین کے مصائب، دکھ، درد و غم انہی پر آکر جمع ہوچکے ہیں … ایک طرف اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے دکھوں کا مداوا ان کی ذمہ داری ہے، ایک ایک ویران کو آباد کرنا اور ایک ایک مظلوم کی بحالی ان کے ذمہ ہے کیونکہ امام وقت کے سامنے ماضی و حال و مستقبل حال جاری کی طرح ہوتا ہے اس لئے شہنشاہ زمانہعجل اللہ فرجہ الشریف کے سامنے ایک ایک مظلوم پر ہوتا ہوا ظلم مسلسل جاری نظر آتا ہے اور ہر مظلوم انہی سے انتقام طلب کرتا ہوا نظر آتا ہے اور اپنے گھر کی آبادی طلب کرتا ہوا نظر آتا ہے دوسری طرف ان کے نام لیوا محب کہلانے والے اپنے دنیاوی مشاغل میں اس طرح مصروف و غرق ہیں کہ کسی کو یہ تک سوچنے اور دیکھنے کی فرصت ہی نہیں ہے کہ ہم ان کی نصرت کریں … ایک سید نے سید العرفا جناب علی بن طاؤس رضوان اللہ علیہ سے سوال کیا تھا کہ آپ فرماتے ہیں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی سب سے بڑے مظلوم ہیں جبکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام ہی سب سے بڑے مظلوم ہیں تو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی مظلومیت کبریٰ کی آپ کے پاس کیا دلیل ہے؟ اس پر انہوں نے فرمایا تھا کہ جب کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام پر مصائب آئے تھے تو باقی لوگوں نے اگر ساتھ نہیں دیا تو ان کے افراد خانہ ان کے پاک خاندان کے افراد علیہم الصلوات والسلام ان کے ساتھ تھے ان کی نصرت کر رہے تھے مگر ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اس لئے سب سے بڑے مظلوم ہیں کہ ان کے خاندان والے یعنی آج کے سادات نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا اور ان کے بارے میں معلوم تک نہیں کیا کہ ان کے شب و روز کیسے گزر رہے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار