

Loading content...
دوستو!…میں گذارش کر رہا تھا کہ نصرت کئی حوالوں سے ہوتی ہے جس طرح نصرت طلب کرنے والے کے متعدد حوالے ہوسکتے ہیں اسی طرح نصرت کرنے والے کیلئے نصرت کے کئی میدان سامنے ہوسکتے ہیں … جب ہم شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ذات کو دیکھتے ہیں تو ان کے 114 حوالے بنتے ہیں جن میں ایک ناصران کی نصرت کرسکتا ہے اور ان میں سے ایک بڑا حوالہ مظلومیت ہے اللہ د نے ہمیں نصرتِ مظلوم کادرست درس دیا ہے اس میں جان، مال،عزت اور ناموس تک کے حوالے سے نصرت کا حکم ہے اور نصرت کیلئے سیف سے قلم تک کا میدان بیان فرمایا ہے اور بات یہاں تک ہے کہ سورہ شعرا میں جن شعرا کی خالق نے مذمت کی ہے وہاں بلافصل ان شعرا کو مستثنیٰ قرار دے دیا ہے کہ جو نصرت مظلوم کریں جیسا کہ ارشاد ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار