

Loading content...
چوتھا جو اہم مرحلہ ہے وہ یہ ہے کہ اپنی ذات کو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ذات میں فنا کردیں اور ہماری ذات شہنشاہ معظمعجل اللہ فرجہ الشریف کا مجسم تعارف و سراپا عرفان و تعارف بن جائے یعنی ان کی ذات اقدسعجل اللہ فرجہ الشریف کو اپنی ذات میں منعکس کرنے کی کوشش کریں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ وہ شہنشاہ معظم کتنے عظیم ہیں … ہمارا کردار، ہماری دیانت، عبادت، وریٰ، تقویٰ، طہارت، شرافت، عصمت، تقدس اور نورانیت ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا عکس بن جائے اور ہم بھی بقول عیسیٰ علیہ السلام ایسے غلام بن جائیں جو اپنے مالک سے کلی طور پر مشابہہ ہوں اور اس میں روحانی قوتوں کا حصول اور تصرفات کا حصول بھی ہوجائے تاکہ جب کوئی یہ دیکھنا چاہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کتنے صاحب اختیار و قدرت ہیں تو وہ ہمارے تصرفات و کرامات کو دیکھ کر ان کی ذات اقدس کو سمجھ جائے کہ جب ان کے یہ غلام اس قدر بااختیار ہیں تو ان کے پاک مالک عجل اللہ فرجہ الشریف کتنے صاحب اختیار ہوں گے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار