

Loading content...
دوستو!… عرفان معرفت کا یہی طریقہ اولیائے کرام رضوان اللہ علیہم نے اختیار فرمایا اور انہوں نے اپنی ذات کو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات میں فنا کیااور فنا فی الرسول ہوکر وہ فنا فی اللہ ہوگئے اور جب بھی کسی نے انہیں باطنی طور پر دریافت کرلیا اور اس عکس کامل کو ان کی ذات میں دیکھ لیا تو وہ اللہ د پر ایمان لے آیا اور بعض لوگوں نے انہیں بھی اللہ دکہہ دیا اور گمراہ ہوگئے جبکہ ان میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اللہ د کے نور کا عکس آنا لازم تھا کیونکہ جو چیز نمک میں گرجاتی ہے وہ نمک بن جاتی ہے اور جو نور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں فنا ہوجاتا ہے وہ ان کا ایک کامل عکس نظر آتا ہے اور اس سے ناقص الشعور لوگ دھوکہ کھاجاتے تھے جبکہ وہ اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصرت ہی کر رہے ہوتے تھے اور ان کی ذات سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکا سراپا تعارف اور عرفان مجسم ہوتی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار