

Loading content...
دوستو!…انہوں نے اس طرح نصرت کی کہ اپنا گھر بار بیوی بچے چھوڑے دنیا اور دین تک چھوڑ کر ان سے دین لیا اور پھر ان کے مشن میں شریک ہوگئے اور پھر خالص کرنے کے بعد جناب عیسیٰ علیہ السلام نے دیگر علاقوں میں یہی منادی کرنے کیلئے انہیں بھیجا مگر اس طرح کہ انہیں اپنے سارے اختیارات بھی تفویض فرما دئیے تاریخ و بائیبل گواہ ہے کہ ہر معجزہ جو جناب عیسیٰ علیہ السلام نے دکھایا تھا ان کے حواریین نے بھی وہ دکھایا ہے کیونکہ جو جس کے مشن میں شریک ہوجاتا ہے اور اس میں اپنی ذات کو فنا کر دیتا ہے وہ اس کی مثل بن جاتا ہے یعنی جناب شمعون یوحنا علیہ السلام وغیرہ نے جو تبلیغ کی ہے اور جناب عیسیٰ علیہ السلام کا تعارف کروایا اور ان کی معرفت کروائی ہے تو انہوں نے جناب عیسیٰ علیہ السلام کا سروپ بن کر ان کا مظہر بن کر اپنی ذات میں ان کے جلوے دکھائے ہیں تب انسانیت کو جناب عیسیٰ علیہ السلام کا عرفان حاصل ہوا اور جب عرفان ہوا اور ان میں اللہ د کا عکس نظر آیا تو وہ اللہ د تو نہیں کہہ سکے مگر اللہ د کابیٹا ضرور کہہ دیا اس میں ان تعارف کروانے والوں کا قصور نہیں تھا اور نہ ہی ابن اللہ کہنے والوں کا قصور تھا بلکہ ان کے شعور کا نقص تھا کیونکہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار