

Loading content...
دوستو!… اب بات کو آگے بڑھاتے ہیں وہ اس طرح کہ انبیا علیہم السلام کا مشن تھا توحید کا تعارف کروانا اور انہیں اپنے مشن میں انصار کی ضرورت تھی تو انہوں نے نصرت طلب کی اور جو انصار تھے ان کے ذمہ دوہرا فریضہ تھا کہ وہ انبیا علیہم السلام کا بھی تعارف کروائیں اور ان کے خالق کا تعارف بھی کروائیں … انہوں نے اس کیلئے ایک ہی طریقہ اختیار کیا کہ انہوں نے اپنی ذات کو اپنے محبوب انبیا و رسل علیہم السلام میں فنا کردیا اور ان کی ذات میں جذب ہوکر ان کے مشابہہ ہوگئے اور اسی میں اللہ د کا تعارف و عرفان بھی تھا اور انبیا و رسل علیہم السلام کا بھی عرفان و تعارف تھا اور اس سے انبیا و رسل علیہم السلام کا مشن بھی جاری رکھا جا سکتاتھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار