

Loading content...
یہی وجوہات تھیں کہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے جب اللہ د کے تعارف میں اپنی ذات کو پیش کیا اور اپنی ذات میں اللہ د کے انوار کو منعکس فرمادیا تو بہت سے لوگوں کو ان کے اللہد ہونے کا یقین ہوگیا درحقیقت یہ بھی تعارف ہی کا ایک پہلو ہے کہ اس غیب ذات کو دکھانے کا ان کے پاس یہی واحد ذریعہ تھا مگر انسان بھی کتنا ناقص الشعور ہے کہ جب اللہ د کو نہ دکھایا جائے تو انکار کرتا ہے اور اگر اس کا عکس کسی ذات میں دکھا دیاجائے تو اصل کا انکار کرکے اسی مظہرکو اللہ د مان لیتا ہے … ہاں کچھ لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے مظہر میں کلی عکس دیکھنے کے باوجود اصل کو نہیں مانا حتیٰ کے ان کے انبیا علیہم السلام کو رب ارنی کا مطالبہ کرنا پڑا اورلن ترانی]تم نہیں دیکھ سکتے[سننے کے بعد بھی اڑنا پڑا کہ ہم تو ضرور دیکھیں گے اور انجام میں فنا ہونا پڑا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار