

Loading content...
اسی طرح انبیا و رسل علیہم السلام نے بھی اللہ د کا تعارف کروایا مگر لوگوں نے فضائل سن کر اسے دیکھنے کا مطالبہ کر ڈالا…اس پر انبیا و رسل علیہم السلام حیران ہوگئے کہ ہم اسے کیسے دکھا سکتے ہیں نہ ہم اس کی تصویر دکھا سکتے ہیں نہ اس کی ذات کو سامنے لایا جا سکتاہے … اس کا حل انہوں نے یہ نکالا کہ انہوں نے اپنی ذات کو اپنے مالک د کی ذات میں اس طرح فنا کیا کہ سب کو ان میں اللہ د کی جھلک نظرآنے لگی وہ لوگ جنہوں نے اپنے نبیوں کو اللہ د مان لیا تھا یا اللہ د کا بیٹا مان لیا تھا یا ان میں اللہ د کا حلول مان لیا تھا ان کے عقائد کسی بدنیتی پر مبنی نہیں تھے نقصِ شعورتھا اور انہوں نے اپنے محبوب انبیا علیہم السلام میں اس ذات واجب الوجود کا عکس دیکھ لیا تھا اور انہوں نے انہیں اللہ د کہہ ڈالا جب کہ اس میں ان کا زیادہ قصور نہیں تھا شعور ناقص تھا ورنہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ٭المال یشبہ لصاحبہ یعنی ملکیت جو ہوتی ہے وہ اپنے مالک کے مشابہہ ہوتی ہے اسی طرح جناب عیسیٰ علیہ السلام نے حواریوں سے فرمایا تھا کہ دیکھو آقا آقا ہوتا ہے اور غلام غلام ہوتا ہے مگر وہ کیسا غلام ہے جو اپنے آقا جیسا نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار