

Loading content...
جیسا کوئی انسان کسی کا ذکر کرتا رہتا ہے اور اس کے فضائل یا تعریفیں کیا کرتا ہے تو سننے والے کے دل میں اسے دیکھنے کا اشتیاق پیدا ہوتا ہے وہ بیان کرنے والے سے کہتا ہے کہ بھائی ہمیں وہ کسی طرح سے دکھادیں کہ تمہارا ممدوح کیساہے اس کی شکل کیا ہے رنگ کیا ہے خد وخال کیسے ہیں؟…جب لوگوں کی طرف سے اس کا مطالبہ ہوتا ہے تو تعارف کروانے والا یا تو اس کی کوئی تصویر دکھاتا ہے یا جدید دور کے مطابق اس کی ویڈیو یا مووی دکھاتا ہے جس میں وہ چلتا پھرتا نظر آتا ہے اس کی قدو قامت رنگ شکل نظر آجاتی ہے … اسے تعارفِ بالواسطہ کہاجاتا ہے اور دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ اس اصل ممدوح کو بلاکر یا اس مطالبہ کرنے والے کو ممدوح کے پاس لے جاکر ملادیاجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار