

Loading content...
یہ جو پہلا تعارف ہے یعنی غائبانہ تعارف یہ صرف سمعی ہوتا ہے اس میں مشاہدہ نہیں ہوتا لیکن یہ مشاہدے پر آمادہ کرتا ہے یعنی اگر آپ کسی بڑی شخصیت کا ذکر کرتے رہیں گے تو سننے والوں کے دلوں میں اس سے ملنے کا اشتیاق پیدا ہوجائے گا اور جیسے جیسے ذکر بڑھے گا اشتیاق بھی بڑھے گا لیکن یہ شنیدہ یا غائبانہ تعارف ہی سب کچھ نہیںہوتا اس لئے عرفائے کرام رضوان اللہ علیہم اسے تعارف تو مانتے ہیں عرفان یا معرفت نہیں مانتے کیونکہ وہ فرماتے ہیں کہ معرفت کا آغاز مشاہدے سے ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار