

Loading content...
دوستو!… جب ہم علم کاعمومی جائزہ لیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ علم کا مفہوم اپنے عالم کے ساتھ بدلتا ہے یعنی جب ہم کسی ماہر اقتصادیات کے علم کی تعریف کریں گے تو اس سے مراد وہ علم اقتصاد ہی ہوگا اسی طرح جب کسی شخص کو (General Knowledge) جنرل نالج کے حوالے سے عالم کہیں گے تو وہاں علم سے مراد اس کے دائرہ فکرکا علم ہی ہوتا ہے اسی طرح جب ہم اللہ د کو عالم و علیم کہتے ہیں تو اس سے مراد وہ کوئی علم بھی نہیں ہوتا جو ہم پوری مخلوق میں سے کسی ایک کی خصوصیت میں لاتے ہیں کیونکہ وہاں علم کا کینوس(Canvas) اتنا بڑا ہوجاتا ہے کہ انسان چاہے کتنا بڑاعالم ہی کیوں نہ ہو جاہل مطلق و جہل مرکب ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار