

Loading content...
اسی طرح سماعت کا کام بھی یہی ہے کہ وہ باہر سے جو سنتی ہے اسے اندر پہنچا دیتی ہے یا باہر کے جو صوتی حوادث ہوتے ہیں وائبریشنز(Vibrations) ہوتی ہیں ان کو اپنی فری کوئنسی(Frequency) سمیت اندر پہنچانا سماعت کا کام ہوتا ہے اور اس کے بارے میں فیصلہ کرنا اندرونی قوت کا کام ہوتا ہے …ہاں اگر کوئی دیکھی ہوئی چیز کسی کو بتانا ہے کہ میں نے وہ چیز دیکھی ہوئی ہے اور اس کا ایک نمونہ اندر کی کیبنٹ(Cabinet) نے اپنے سٹور میں رکھا ہوا ہے یا اندر کی کیفیات ہیں انہیں کسی دوسرے کی سماعت تک پہنچانا ہے تو پھر یہ اندر سے باہر لے جانے کا کام زبان کا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار