

Loading content...
اس میں زبان کو بھی شامل فرمایا ہے … یہاں یہ وضاحت کرتا چلوں کے ان تینوں حسوں میں سے اولین دو انفعالی ہیں اور ایک فاعلی ہے بالفاظ ِ دگر سماعت ہویا بصارت خارجی معلومات کو باہر سے اندر لے آتی ہیں اور زبان اندر کی معلومات کو باہر لے جانے کا ذریعہ ہے … مثلاً آپ نے کوئی چیز دیکھی ہے تو وہ چیز تو باہر ہے مگر اس کے بارے میں اندر بیٹھے ہوئے بادشاہ یعنی قلب و فواد کو اطلاعات فراہم کرنا بصارت کا کام ہے وہ اس کی شکل اندر منعکس کرتی ہے اس کا رنگ اس کی ہئیت نشیب و فراز وغیرہ کو دماغ کے حوالے کرتی ہے اور اس کی پہچان کرنا اس کے بارے میں فیصلہ کرنا یہ کام اندر کی قوتیں کرتی ہیں کہ بصارت باہر سے کیا چیز لائی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار