

Loading content...
دوستو!… اب ہم اپنے موضوع کی طرف آتے ہیں جیسا کہ میں نے عرض کیا تھا کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا تعارف کروانے کی ضرورت ہے اور اس میں بشارت ونذارت کا عمل کرناضروری ہے کیونکہ ہمارے گردو پیش جو لوگ ہیں ان میں سے کچھ تو نام پاک تک سے واقف نہیں ہیں اور کچھ لوگ نام پاک تک ہی واقف ہیں اس سے آگے کچھ بھی نہیں جانتے اور کچھ وہ ہیں جو نام و نسب سے واقف ہیں تو ان کے مرتبہ اور عظمت سے ناآشنا ہیں اور کچھ لوگ شان و منصب و مرتبہ سے آشنا ہیں تو ان کے حقوق سے ناآشنا ہیں یعنی ایک کلی اجنبیت سے لے کر کلی تعارف تک کے درمیانہ درجات میں ایک جمِ غفیر پھنسا ہواہے اسے مکمل تعارف تک لے کے جانا یہ بھی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کا ایک پہلو ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار