

Loading content...
دوستو!… اسی طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بھی بعض دوست اسی طرح کی دوستی رکھتے ہیں وہ مولاکریم علیہ الصلوات والسلام کا ذکر کرتے ہیں، ان سے محبت کرتے ہیں اور ان پر بہت کچھ لٹواتے ہیں مگر ان کا بہت کچھ لٹوانا اس سے زیادہ لینے کیلئے ہوتا ہے … وہ بہت کچھ دے رہے ہوتے ہیں مگر ان کا بہت کچھ دینا بہت کچھ لینے کیلئے ہوتا ہے کیونکہ وہ مولاکریم عجل اللہ فرجہ الشریف کے ذریعے اپنی دنیا بھی سدھارنا چاہتے ہیں اور اپنی عقبیٰ بھی کھری کرنا چاہتے ہیں، اپنے معاشی، ازدواجی، اولادی اور جسمانی مسائل ان سے حل کروانے ہی کیلئے سب کچھ لٹانا چاہتے ہیں اور آخرت میں جہنم سے نجات اور جنت کا حصول اور حساب میں رعایت اور سزا میں شفاعت بھی انہی سے چاہتے ہیں … فشار قبر، صراط کی سہولت، سکرات کی آسانی، بھی انہی کے ذریعے چاہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار