

Loading content...
دوستو!… خفی دشمن جو ہوتا ہے وہ دراصل دشمن نہیں ہوتا بلکہ وہ دوست ہی ہوتا ہے مگر وہ نادان دوست ہوتا ہے جس کے بارے میں مقولہ ہے کہنادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہوتا ہے…یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نادان دوست انسان کا وہ نقصان کرتا ہے جو دانا دشمن بھی نہیں کرسکتا … جہاں مصلحت پسندی سے کام لینا پڑتا ہے، جہاں تقیہ یا توریہ کی ضرورت ہوتی ہے، جہاں اسرار کو چھپانے کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہاں وہ کسی بھی مصلحت کو خاطر میں نہیں لاتے اور ہر بات کھول کر وہ نقصان پہنچاتے ہیں کہ جو دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا تھا …اگر انہیں جنونی دوست کہاجائے تو بھی درست ہوگا کیونکہ وہ دوستی میں تو کامل ہوتے ہیں مگر وقت کے تقاضوں کو نہیں سمجھ سکتے …جس جگہ آپ امن پسندی اور مصلحت کے تحت کلیش (Clash) سے بچ سکتے تھے یا بچنا چاہتے تھے وہ دوست دوستی کے جنون میں کلیش(Clash) میں ڈال دیتا ہے … یا ایسے کام کرتا ہے جس سے آپ کے مقصد کو نقصان پہنچ جاتا ہے یہ ہوتے تو دوست ہیں مگر انہیں دشمن خفی کہاجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار