

Loading content...
دوستو!…خاص دشمن وہ ہوتے ہیں جو خود کو دوستوں کی جماعت میں شامل کردیتے ہیں اور کیموفلاج (Camouflage) ہوکر دشمنی کرتے ہیں وہ آپ کی ذاتی خصوصیات کو جانتے بھی ہیں مانتے بھی ہیں اور آپ کے دوستوں کی صفوں میں شامل ہوتے ہیں وہاں وہ آپ کی تعریف بھی کرتے ہیں اور صفات حسنہ اچھائیوں کو بیان کرتے ہیں جس سے لوگوں کو یہ یقین ہوجاتا ہے کہ یہ آپ کے دوست ہیں مگر پھر وہ دوستی کے پردے میں آپ کے دوستوں میں آپ کی تنقیص اور توہین کے پہلو بھی سامنے رکھتے ہیں اور آپ کے مقام کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار