

Loading content...
اسی طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بھی ایک عام دشمنی ہے اوروہ عام دشمن جو ہیں وہ روایتی انداز کے دشمن ہیں جو اپنی جماعت کی وجہ سے دشمن ہیں یا گروہی تعصب کی وجہ سے دشمن ہیں جنہیں ان کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں بلکہ انہیں صرف اتنا معلوم ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کسی خاص فرقے کے لیڈر ہیں اور وہ فرقہ ہمارا مخالف ہے ہم میں سے نہیں ہے اس لئے ہمیں اس گروہ کی وجہ سے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی مخالفت کرنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار