

Loading content...
سب سے نچلے درجے کا حوالہ یہ ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کائنات کے محسن ہیں بقا بخشِ جہان ہیں اور ہم جن کا کلمہ پڑھتے ہیں، جن کی ولایت کا اقرار کرتے ہیں، جن کی عزاداری اور ماتمداری کو نجات کا سبب مانتے ہیں یہ ان کے منتقم بھی ہیں ان کی بارہ دستاروں کے وارث بھی ہیں اور ہمارے زمانے کے مالک بھی ہیں اور انہی کے نام پاک کے حوالے سے کل ہمیں میدان حشر میں بلایا بھی جانا ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ انہی کی ذات سے کوئی آشنا نہیں ہے ان کے فضائل، ان کے حقوق، ان کے فرائض اور ان کے اختیارات و تصرفات سے کوئی کماحقہ آشنا نہیں ہے بلکہ انہی کی نام لیوا جماعت میں ان کیلئے ایک اجنبیت کی فضاجمی ہوئی ہے اس لئے ایک اجنبی شہنشاہ کے حوالے سے سب سے پہلے جو کام کرنا ہے وہ ہے ان کا تعارف کروانا …یعنی ساری مخلوق میں ان کے بارے میں جو اجنبیت کی فضا ہے اسے توڑنا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار