

Loading content...
دیکھئے اس شخص نے اپنی مدد ونصرت کے پانچ حوالے دئیے ہیں اس لئے جب متعدد حوالے سامنے آئیں تو پھر جس کی نصرت کرنا ہوتی ہے اس کے حوالوں کی ایک ترتیب بنائی جاتی ہے ان کی رینکنگ (Ranking) کی جاتی ہے اور پریاریٹیز(Priorities) کا تعین کیا جاتا ہے کہ کون سے حوالے سے پہلے نصرت اور مدد کرنا چاہیے اور کس حوالے کو اوّلیت اور ترجیح دی جائے جیسا کہ اس نے کہا میں بھوکا ہوں تو سب سے پہلے اسے کھانا کھلانے کی ضرورت ہے اس کے بعد اسے رہائش دینا ہے اس کے بعد اس کے ہسپتال میں داخلے کا انتظام کرنا چاہیے یعنی اگر حوالے جمع ہوجائیں تو اس کی ترجیحات متعین کرنا ضروری ہوتی ہیں اور ان سے جو حوالہ سب سے اہم ہوگا اسی حوالے سے نصرت کو ترجیح دینا ہوتی ہے دوسرے نمبر کا کون سا ہے اور سب سے کم کمترین حوالہ کون سا ہے بلا تشبیہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کا کوئی ایک حوالہ نہیں ہے بلکہ ان کی نصرت کے 114 حوالے بنتے ہیں کہ جن حوالوں سے ہمیں نصرت کرنا ہے یہ بات بھی یاد رہے کہ اس میں سے کچھ حوالے ظاہری ہیں اور کچھ حوالے باطنی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار