

Loading content...
جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک ملک میں طوفان آتا ہے یا زلزلہ آتا ہے تو وہ ملک دوسرے ملکوں سے نصرت و مدد کی اپیل کرتا ہے… اسی طرح ایک عالم کسی عالم سے نصرت کی اپیل کرتا ہے…اسی طرح ایک مفلس کسی امیر سے نصرت طلب کرتا ہے… اسی طرح ایک زدوکوب ہوتا ہوا آدمی لوگوں سے مدد طلب کرتا ہے… ان سب حوالوں کی وجہ سے مراداتِ نصرتجدا جدا ہوتی ہیں اور نصرت کرنے سے پہلے یہ دیکھنا لازم ہوتا ہے کہ نصرت طلب کرنے والا عالم ہے تو وہ علمی نصرت طلب کر رہا ہوگا اگر کوئی مفلس ہے تو مالی نصرت طلب کر رہا ہوگا اگر کوئی مظلوم ہے تو وہ مالی مدد نہیں مانگتا نہ اسے علمی نصرت کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ وہ مددگاری فریاد رسی طلب کر رہا ہوتا ہے اسی طرح نصرت کے مقاصد و مرادات کا تعین نصرت طلب کرنے والے کے غالب حوالے کی رو سے ہوتا ہے اس لئے سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا غالب حوالہ کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار