

Loading content...
ہمارے ایک ملنے والے مولوی صاحب ہیں انہیں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت ہوئی اور وہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی کربلا معلی میں زیارت کی ہے وہ اللہ د کی قسم کھا کر بتا رہے تھے کہ میں نے دیکھا کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف میدان کربلا میں تشریف فرما ہیں اور میں نے ان کی آنکھوں میں خون کے آنسو خود دیکھے ہیں …اس کے بعد شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے مجھے کربلا معلی کی زمین پر بکھری ہوئی لاشوں کا منظر دکھایا تو میں نے دیکھا کہ کٹے ہوئے اعضااور خون میں غلطان لاش ہائے اطہر زمین پر بکھری ہوئی تھیں، اس وقت شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے ان لاشوں کی طرف اشارہ کرکے فرمایا اب ان لاشوں کو دیکھ کر بتاؤ ہمارا کیا بچاہے؟ کیا تم اب بھی ہماری نصرت نہیں کرنا چاہتے؟ اگر کر سکتے ہو تو ہماری نصرت کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار