

Loading content...
میں عموماً شیخ العرفاجناب آغاجان زنجانی نور اللہ مرقدہ کے بارے میں بتاتا ہوں کہ وہ اپنے شاگردوں سے فرمایا کرتے تھے آئیے آج رات ہم شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی جدائی و غیبت پرمل کر گریہ کریں گے … وہاں ان کی محفل میں کوئی دردناک کہانی بیان نہیں کی جاتی تھی بلکہ مولاکریم عجل اللہ فرجہ الشریف کی جدائی کی تڑپ کو محسوس کیاجاتا تھا اور سارے محب اپنے پاک محبوب عجل اللہ فرجہ الشریف کے ہجر میں تڑپ تڑپ کر روتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار