

Loading content...
میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اپنی دلی اور جذباتی وابستگی کے لحاظ سے اس سارے پاک گھر کے ساتھ برابر کا رویہ رکھنا چاہیے …آج یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض معصومینعلیہم الصلوات والسلام کے ایام شہادت منائے جاتے ہیں اور ذاکرین سے فرمائش ہوتی ہے کہ وہ ان کا مضمون پڑھیں تو وہ اصل واقعہ بیان کرنے کی بجائے وضعی مضمون بیان کرکے رلانے کا عمل کرتے ہیں …اگر ہمارے جذبات ان مقدس ذوات متعالیات علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ پوری طرح جڑے ہوئے ہوتے تو کسی مقرر کو خود ساختہ دردناک کہانی بیان کرنے کی کیا ضرورت تھی؟… ہم دیکھتے ہیں کہ جب کسی شخص کا کوئی دوست یا کوئی رشتہ دار فوت ہوجاتا ہے تو اسے کسی دردناک کہانی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ اس کی جدائی کی ٹیس کو قلب میں محسوس کرکے بے تحاشہ رو رہا ہوتا ہے اگر چہ سارے اسے دلاسہ دے رہے ہوتے ہیں چپ کروانے میں مصروف ہوتے مگر وہ روتا ہے اور یہاں رلانے کیلئے داؤ استعمال ہورہے ہوں تو پھر ہماری محبت میں کہیں نہ کہیں نقص ضرور ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار