

Loading content...
دوستو!… میں یہی عرض کر رہا تھا کہ ایمان ایکشن (Action) ہوتا ہے صرف ایکسپ ٹیشن آف مائنڈ (Acceptation of mind) کچھ نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کی کچھ اہمیت و حیثیت ہے … بعض لوگ ہوتے ہیں جو اپنے رشتہ داروں کو قبول تو کرتے ہیں یعنی انہیں اپنا رشتہ دار مانتے تو ہیں مگر ان کے ساتھ ان کا رویہ اجنیوں جیسا ہوتا ہے ان کے رشتہ داروں پر کوئی بڑی سے بڑی قیامت گزرجائے تو بھی انہیں دلی طور پر صدمہ نہیں ہوتا یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ دنیاداری و رواداری کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے افسوس کیلئے چلے جائیں مگر انہیں دلی افسوس نہیں ہوتا … ہمیں اس آئینے میں اپنی صورت دیکھنا چاہیے کہ کیا جب شہنشاہ معظم امام محمد الباقر علیہ الصلوات والسلام کا روز شہادت منایا جا رہا ہو یا شہنشاہ معظم امام جعفر الصادق علیہ الصلوات والسلام کا روز شہادت منایا جا رہا ہو تو کیا ہمارے جذباب میں کوئی دکھ کی مہیج پیدا ہوتی ہے؟… ہم ماتم میں چلے جاتے ہیں عزاداری میں شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کا ذکر ہوتا ہے تو رو بھی لیتے ہیں مگر ہمارے آنسو کبھی باقی معصومین علیہم الصلوات والسلام کے غم میں بھی جاری ہوئے ہیں یا وہ تڑپ جو شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں ہے وہ باقی معصومین علیہم الصلوات والسلام کے بارے میں بھی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار