

Loading content...
() شیعہ رویہ کہ جو ان کے بارے میں ایک نرم گوشہ دلوں میں رکھتے ہیں اپنے بچوں کو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا نام پاک یاد کرواتے ہیں دعائے تعجیل فرج کرتے ہیں اور یہ مانتے ہیں کہ ہمارے بارہویں امام شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں مگر ان کے دلوں میں شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے کوئی تڑپ نہیں ہوتی …ان میں ایکسپ ٹیشن آف مائنڈ (Acceptation of Mind) تو پائی جاتی ہے یعنی وہ ذہنی طور پر اس پاک ذات کو قبول تو کرتے ہیں مگر ان میں ایکشن(Action) نہیں ہوتا یعنی وہ جذبۂ عمل سے سرشار نہیں ہوتے … دیکھئے اگر ہم شیعہ قوم کا ایک عمومی جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام میں سے سوائے چار پانچ معصومین علیہم الصلوات والسلام کے ان میں کسی بھی پاک ذات کیلئے ایکشن (Action) نہیں ہے صرف ایکسپ ٹیشن (Acceptation) ہی ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے چھٹے امام مطلع ولایت کے چھٹے تاجدار امام صادق علیہ الصلوات والسلام وہ ذات ہیں کہ جن کے نام سے ہمارا فرقہ جعفریہ بھی کہلاتا ہے مگر ان کے بارے میں بھی شیعہ قوم میں کوئی ایکشن (Action) نہیں ہے کیونکہ ہم یہ تومانتے ہیں کہ وہ ہمارے چھٹے امام علیہ الصلوات والسلام ہیں لیکن ان کے مصائب کو بیان کرنے والا کوئی نہیں ہے ان کے فضائل سنانے والا کوئی نہیں ہے، اگر ان کے فضائل سنائے جائیں تو کوئی نعرہ نہیں لگاتا، اور ان کے مصائب پڑھے جائیں تو کوئی رونے والا نہیں ہوتا، اور ان کی شبیہ تابوت برآمد کی جائے تو ان کا نوحہ پڑھنے والا کوئی نہیں ہوتا، ماتم ہوتا ہے تو مرثیہ یا نوحہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کا پڑھاجاتا ہے، ذاکرین و خطیب فضائل امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے بیان کریں گے، مصائب کربلا کوفہ وشام کا ہوگا اور جن کا تابوت ہے یا دن منایا جارہا ہے ان کا ذکر تک نہیں ہے اور نہ ان کو کوئی رونے والا ہے …اس سے ثابت ہوا کہ ہمارا ذہن انہیں اپنا امام قبول توکرتا ہے مگر ان پر ہمارا ایمان نہیں ہے کیونکہ ایمان تو ایکشن (Action) ہے جس میں کیفیات و جذبات بھی شامل ہوتے ہیں جس میں تڑپ ہوتی ہے اور عشق بھی ہوتا ہے جس میں دکھ پر آنسو اور خوشی پر نعرے گونجتے ہیں جیسا کہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے فضائل پر نعرے پڑتے ہیں اور کربلا، کوفہ اور شام پر ہمارے آنسوجاری ہوتے ہیں ماتم ہوتا ہے گریہ و بکا ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار