

Loading content...
دوستو!…ہمیں خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام سے مؤدت کاحکم فرمایاگیا ہے اور یہ توہم آپ کے سامنے عرض کرچکے ہیں کہ انسان جب محبت کرتا ہے تو اس کے تین درجے یا تین شدتیں ہوتی ہیں جنہیں الفت، محبت اور مؤدت کہاجاتا ہے اور سب سے شدید محبت کو مؤدت کہاجاتا ہے اس سے پہلے میں اپنے کسی خطاب میں یہ بھی عرض کر چکا ہوں کہ مؤدت کے دو حصے ہوتے ہیں کرہی و طوعی یعنی اگر ہم پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام پر ہر چیز قربان کردیتے ہیں مگر اس میں ان کے منصب کی بلندی اور ان کے حقوقِ واجبہ یا ان کے حکم کی تعمیل ہی اصل وجہ ہوتی ہے لیکن اس قربانی پر ہم دل وجان سے خوش نہیں ہوتے تو یہ کرہی مؤدت ہے اور اگر انسان پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی محبت میں ہر چیز فدا کرکے دلی طور پر انتہائی خوش ہوتا ہے کہ یہ تو اچھا ہوا ہے کہ ان پر ہر چیز قربان ہوئی اور اس قربانی پر شکر گزار بھی ہوتا ہے کہ انہوں نے احسان فرماتے ہوئے ہماری قربانی کو قبول فرما لیاہے یعنی وہ اس پر اس طرح خوش ہوتا ہے جس طرح انسان کسی بھی بڑی نعمت کو پانے پر خوش ہوتا ہے جیسے سیکڑوں مربع زمین، کوٹھی، کار، لاکھوں روپے کا بینک بیلنس پانے پر خوش ہوتا ہے تو یہ مؤدت کا اگلا درجہ ہے جسے ہم طوعی محبت کہہ سکتے ہیںاور اسے عشق کہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار