

Loading content...
دوستو!…میں یہ بات کئی مرتبہ دہرا چکاہوں اور دہراتا رہوں گا کہ اصطلاحِ حقائق کا اعادہ کرنا مذموم نہیں ہوتا جیسا کہ کلام اِلٰہی میں بھی اعادہ موجود ہے اور میں یہ عرض کرتا رہا ہوں کہ انسان کی محبت کی تین شدتیں ہوتی ہیں اور عربی میں ان تین شدتوں کیلئے علیحدہ علیحدہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں ان میں سے محبت کا سب سے پہلادرجہ الفت کہلاتی ہے جیسا کہ کلام اِلٰہی میں مولفة القلوب کا ذکر ہوا کہ جنہیں مالی امداد و اعزازات کے ذریعے ہمنوا بنایا جائے یعنی جس کی دوستی میں انسان مال کی حد تک قربانی دے سکے اسے الفت کہتے ہیں …جیسا کہ اسلامی مال کی تقسیم کا جو دستور عطا فرمایا گیا ہے اس میں فقرا ومساکین کے ساتھ مولفة القلوب کا ذکر بھی فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار