

Loading content...
خصوصی نصرت میں یہ تعمیم نہیں ہوتی بلکہ وہ انسانوں میں سے خاص لوگ ہوتے ہیں ان کیلئے شیعہ ہونا شرط نہیں ہوتا بلکہ جو بھی نصرت ِامام علیہ الصلوات والسلام کرتا ہے وہ ناصر شمار ہوتا ہے چاہے وہ عیسائی ہے، یہودی ہے، ہندو ہے، سکھ ہے، بدھ ہے، جین ہے، جو بھی ہے وہ ناصر ہوتا ہے جیسا کہ ہم واقعات کربلا میں دیکھتے ہیں کہ بعض عیسائیوں نے نصرت کی، راہ شام میں کچھ یہودیوں نے نصرت کی، حالانکہ انہوں نے کلمہ بھی نہیں پڑھا تھا مگر وہ شہدا میں شامل ہیں اسی طرح سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصرت بعض عیسائیوں نے کی اور کلمہ بھی نہیں پڑھا مگر انہیں ناصرین میں شامل کیاجاتا ہے جیسا کہ شہنشاہ حبشہ جناب نجاشی ہیں کہ جنہوں نے ظاہراً کلمہ نہیں پڑھا تھا مگر ان کی وفات کے وقت سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا غائبانہ نماز جنازہ تک ادا فرمایاکیونکہ انہوں نے مسلمانوں اور اسلام کی نصرت کی اسی نصرت کو ان کا کلمہ قراردیا گیا …دوسری طرف جن لوگوں نے ظاہراً کلمہ پڑھ لیا اور پھر نصرت سے دست کش ہوگئے یا مخالفت کرتے رہے تو انہیں منافقین قرار دیا گیا اور ان کے کلمہ کوجھوٹ اور فراڈ قرار دیا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار