

Loading content...
ایک مقصد یہ بیان ہواتھا کہ مقصد اعلیٰ رضائے اِلٰہی کا قیام ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ رضائے اِلٰہی کے مظہر ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہیںاگر رضائے اِلٰہی کا قیام کرنا ہوگا تو اس میں ہمارے لئے تو رضائے اِلٰہی کو معلوم کرنے کا بھی کوئی دوسرا طریقہ موجود نہیں ہے بلکہ ہمارے پاس اس کی رضا و عدم رضا کا واحد پیمانہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں ہم ان کے آئینے میں عکس اِلٰہی دیکھتے ہیں اور ان کے تیور دیکھ کر اللہ د کی رضا و غضب و سخط و سرور کا پتہ چل سکتا ہے بلا واسطہ تو کوئی بھی اس کے بارے میں معلوم نہیں کر سکتا اس لئے ہمارے سامنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خوشنودی ہی میں سبھی کچھ مل جاتا ہے اسی طرح آخرت کی کنفرمیشن (Confermation) یا یقین دہانی ہے یا نجات ہے یا کوئی بھی مقصد ہے وہ اس ایک مقصد کے اندر موجود ہے اسی طرح اللہ د کی رضا کا نفاذ بھی انہی کی حکومت کے قیام میں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار