

Loading content...
دوستو!… آپ دیکھیں کہ جس وقت ملکوت و جنات کی مدد ٹھکرائی جارہی تھی عین اس وقت ایک چھ ماہ کے معصوم نے عرض کیا بابا جان علیک الصلوات والسلام اگر مناسب سمجھیں تو ہم آپ کی نصرت کرنا چاہتے ہیں … شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اس معصوم کی نصرت قبول فرمالی کیونکہ وہ معصوم مشن کی تکمیل میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتا تھا اور کر بھی گیا آپ دیکھیں کہ جو کام اس چھ ماہ کے معصوم علیہ الصلوات والسلام نے انجام دیا وہ سارے جوانانِ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام مل کر بھی انجام نہ دے سکے اپنے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کے دست شفقت پر قرآن کی طرح بلند ہو کر اس پاک شہزادے علیہ الصلوات والسلام نے نصرتِ مظلوم کا جو باب رقم کیا وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ایک لافانی اور ابدی درسِ نصرت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار