

Loading content...
اس کے بعد لشکر ہائے جنات حاضر ہوئے زعفر بن راحیل اپنی فوجِ جنات کے ساتھ آیا تو اس نے دیکھا کہ نصرت کیلئے حاضر ہونے والوں کا ایسا روحانی و ملکوتی مجمع ہے کہ اسے 16 میل دور جگہ ملی اور اس نے وہاں سے عرض کیا مولا آپ ہمیں نصرت کی اجازت عطافرمائیں ہم اس لشکر کفار کو آنِ واحد میں تباہ و برباد کرسکتے ہیں … مگر جواب ملا ہمیں تمہاری نصرت کی ضرورت نہیں ہے … نصرت کی غرض سے آنے والے آ رہے تھے وہ اپنا فرض ادا کر رہے تھے مگر مصلحت وقت کے تحت کسی کی نصرت قبول نہیں فرمائی گئی اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ نصرت کرنے والے مفہوم نصرت نہیں سمجھ رہے تھے وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ یہاں افراد کی نصرت کرنا ہے جبکہ نصرت تو مشن و مقصد کے حصول کیلئے ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار