

Loading content...
اسی طرح کوئی مشن ہوتا ہے، حکومت ہوتی ہے، کوئی ملک ہوتا ہے، کوئی کیفیت ہوتی ہے، کوئی جذبہ ہوتاہے تو اسے اپنے اظہار کیلئے مظہر کی ضرورت ہوتی ہے … کیونکہ اللہ د کی ذات اقدس الطف الطفا ہے جو کسی بھی صورت میں اظہار پذیر نہیں ہوسکتی اس لئے اسے مظاہر کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے مظاہر میں سے کچھ اس کی ذات کے مظہر ہوتے ہیں، کچھ اس کی صفات کے مظہر ہوتے ہیں، کچھ اس کی قدرت کے مظہر ہوتے ہیں، کچھ اس کی تخلیق کے مظہرہوتے ہیں جیسا کہ یہ کائنات اور اس کی ہر چیز اس کی تخلیق کی مظہر ہے ایک ذرے سے لے کر یونیورس(Universe) تک سب اس کے مظاہرہیں اور ہر مظہر اس کی ایک آیت اور نشانی ہوتا ہے جو اس کی طرف نشاندہی کرتا ہے اسی لئے قرآن کریم میں رات، دن، بادل، برسات سے لے کر قرآن کریم کے ہر پیس (Piece) کو آیت کہاگیا ہے …اسی طرح جو اس کی ذات کے مظہر ہوتے ہیں وہ آیا ت اللہ الاعظمیٰ ہوتے ہیں اور وہ صرف معصومین علیہم الصلوات والسلام ہیں اس لئے جو غیر معصوم خود کو آیت اللہ الاعظمیٰ کہلاتا ہے وہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کے القاب کا غاصب ہے کیونکہ صرف معصومین علیہم الصلوات والسلام ہی ہیں جو اس کی ذات و صفات و قدرت و ارادہ ومشیت و ادراک وغیرھم کے مظہر ہیں اس لئے اللہ د ان کی نصرت کو اپنی ذات کی نصرت قرار دیتا ہے اور ان کے ساتھ جیسا رویہ رکھا جائے وہ اسے اپنے ساتھ اختیار کیا جانے والا رویہ قرار دیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار