

Loading content...
دوستو!… یہ ایک بدیہی حقیقت ہے کہ جو چیزیں بذات خود ظاہر نہیں ہوسکتیں یا جو چیزیں وجودِ مادی وکثیف و مرئی نہیں رکھتیں انہیں اپنے اظہار کیلئے مظہر کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ وجودِ مادی رکھنے والی چیزوں کا مظہر کوئی نہیں ہوتا بلکہ ان کی ذات ہی عین مظہر ہوتی ہے جیسا کہ پانی ہے، روٹی ہے، چائے ہے، بس ہے، ٹرین ہے، کوٹھی ہے، کار ہے، کاغذ ہے، قلم ہے، ان سب کا مظہر کون ہوسکتا ہے؟… یہ خود اپنے مظہر آپ ہیں اسی طرح جو چیزیں مادۂ غیر کثیف سے ہوتی ہیں یا غیر مرئی ہوتی ہیں انہیں اپنے اظہار کیلئے کسی مظہر کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ ٹی وی سگنل ہے، ریڈیو سگنل ہے، پروجیکٹر شعاع ہے، تو ان چیزوں کو ایک واسطہ یا مظہر کی ضرورت ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار