

Loading content...
بات یہ ہے کہ نہ ہی حکومت کبھی نظر آسکتی ہے اور نہ ہی کوئی ملک نظر آسکتا بلکہ حکومت اور ملک کے مظاہر ہی نظر آسکتے ہیں اور وہ عین حکومت اور ملک ہوتے ہیں اسی طرح اللہ د بھی نہ کبھی نظر آسکتا ہے اور نہ ہی اس کا مشن نظر آسکتا ہے بلکہ اللہ د کی بجائے اس کے نمائندے اور مظہر نظر آتے ہیں اور اس کے مشن کی بجائے اس کے مشن کو چلانے والے نظر آتے ہیں اور یہی عین ذات کی حیثیت رکھتے ہیں ان ہی سے جو رویہ ہم رکھیں گے وہی عین اللہ د کے ساتھ رکھا جانے والا رویہ ہوگا جیسا کہ ایک سپاہی کے کام میں بھی ہم رکاوٹ ڈالیں تو اس پر مداخلت در کارِ سرکار کا جرم عائد کیا جاتاہے اسی طرح مشنِ اِلٰہی و مقصد ِتوحید کی نصرت کچھ ذوات متعالیات علیہم الصلوات والسلام کی ذریعے ہوسکتی ہے ورنہ نہ اس کا مشن نظر آسکتا ہے نہ اس کی ذات …اس لئے اللہ د کی نصرت اس کے مظہر کے وسیلہ سے ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار