

Loading content...
اس سے ثابت ہوا کہ سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام کیونکہ نورِ واحد ہیں اس لئے ان سب کی نصرت ہی اللہ د کی نصرت ہے اور اس سے آگے ان کے نواب ہیں کہ جہاں سے نیابت کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس میں اولین نائب انبیا و رسل علیہم السلام ہیں کیونکہ وہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انصار و مومن ہیں اس لئے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نیابت میں انبیا و رسل علیہم السلام کی نصرت بھی واجب ہے اور ان کی نصرت بھی اللہ د کی نصرت ہوتی ہے جیسا کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام نے حواریوں سے فرمایا کہ میری اِلیٰ اللہ کون نصرت کرنے والا ہے تو ان کے اصحاب نے فرمایا ٭نحن انصار اللہ ہم اللہ د کے ناصرین و مددگار ہیں کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ان ہی کی نصرت اللہ د کی نصرت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار