

Loading content...
دوستو!… اللہ د نے روزِ میثاق انبیا علیہم السلام سے دوچیزوں کا وعدہ لیا … یعنی ایمان اور نصرت کا… اور یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ یہ دونوں امور ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں اگر نصرت موجود ہوگی تو ایمان بھی موجود ہوگا اور ایمان موجود ہوگا تو نصرت بھی موجود ہوگی کیونکہ ایمان باطنی چیز ہے اس لئے اس کا ثبوت نصرت فراہم کرتی ہے اگر کہیں نصرت کے موقعہ پرفرار نظر آئے تو سمجھ لیں کہ ایمان موجود تھا ہی نہیں اور اگر کہیں ظاہری طور پر کلمہ نظر نہ بھی آئے مگر نصرت دیکھ لیں تو سمجھ جائیں کہ ایمان ضرور موجود ہے ورنہ نصرت ممکن ہی نہیں ہے …اس کی مثال درخت اور جڑ کی ہے ایمان جڑ ہے اور نصرت اس کا ظہور ہے جیسے جڑ کے بغیر درخت نہیں ہوتا اسی طرح ایمان کے بغیر نصرت ہو ہی نہیں سکتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار