

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ د نے اپنی نصرت کی اولین کڑی اپنے پاک حبیب و نقیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قرار دیا ہے اور ان کی نصرت کو سب سے پہلے اس نے انبیا علیہم السلام پر واجب قرار دیا ہے اور روزِ میثاق ان سے فرمایا ہے کہ تم میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان بھی لاؤ گے اور ان کی نصرت بھی کروگے اور جو ان شرائط میں سے ایک کا بھی منحرف ہوگا ٭ فمن تولی بعد ذالک …تو چاہے وہ کوئی نبی ہی کیوں نہ ہوگا میں اللہ اسے فاسقین میں شامل کردوں گا …یہاں یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ کسی نبی کا فاسق ہونا عام آدمی کے کافر ہونے سے بھی بڑا جرم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار