

Loading content...
دوستو!…ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کے بہت سے پہلو ہیں اور ہم ان پہلوؤں پر اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کر سکتے ہیں اس لئے سب سے پہلے ہمیں اپنے مالک زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے رابطہ کرنا ضروری ہے …میں بار بار عرض کرتا ہوں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور معصومین علیہم الصلوات والسلام سے نصرت طلب کرنے والے بہت سے لوگ ہوتے ہیں یعنی یاعلیؐ علیک الصلوات والسلام مددکہنے والوں کی کمی نہیں ہے یا حسینؐ علیک الصلوات والسلام مدد کہنے والوں کی کمی نہیں یا صاحب الزمان عجل اللہ فرجک مددکہنے والوں کی کمی نہیں ہے کیونکہ مدد لینے والے لاتعداد ہوا کرتے ہیں لیکن وہ خوش نصیب بہت کم ہوتے ہیں جنہیں معصومین علیہم الصلوات والسلام فرمائیں٭ ھل من ناصر اًینصرنا …کیا تم میں سے کوئی ہے جو ہماری نصرت کرے … اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم مدد لینے والوں کی بجائے ان کی نصرت کریں … اس دور میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نصرت طلب فرما رہے ہیں اور ہمیں معلوم تک نہیں ہے کہ وہ ہم سے نصرت طلب فرما رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار