

Loading content...
دوستو!… ہردن عاشور کا دن ہے اور ہر زمین زمین کربلا ہے کیونکہ آج بھی اس زمانے کے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام یعنی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جو اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کی دستار کے وارث ہیں ہمیں اپنی نصرت کیلئے بلا رہے ہیں …پردۂ غیبت میں آج ہمارے زمانے کے امام و حجت خدا عجل اللہ فرجہ الشریف وہی کربلا والا استغاثہ فرما رہے ہیں ٭ ھل من ناصراًینصرنا …کوئی ہے جو آج ہماری نصرت کرے لیکن ہماری طرف سے انہیں لبیک عرض نہیں کیا جارہا اور ہم ان کی نصرت اور مدد کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور ہم اپنے روایتی و رسمی دین کے زندان میں اسیر ہوچکے ہیں جبکہ ہمیں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کرنا واجب ہے کیونکہ جو مظلوم امام علیہ الصلوات والسلام کی نصرت نہیں کرتا اس کے بارے میں آپ فرمامین دیکھ چکے ہیں کہ نصرت نہ کرنے والا ملعون ہے، اس پر اللہ د کی لعنت ہے، کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے بقول اسے اوندھے منہ جہنم میں ڈالا جائے گا، اسے قاتلین امام علیہ الصلوات والسلام میں شمار کیا جانا ہے، اس لئے ہمیں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کرنا چاہیے اور انہیں فوراً لبیک عرض کرنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار