

Loading content...
دوستو!… نصرت کی اگلی کڑی اپنے زمانے کے امام و حجت علیہ الصلوات والسلام کے نائب کی نصرت ہے اور وہ بھی بعینہ اسی طرح اہم و واجب ہوتی ہے جس طرح زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کی نصرت واجب ہوتی ہے اس میں شرط یہ ہوتی ہے کہ زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام جسے خود منتخب کریں وہی نائب امام شمار ہو گا اجماعی وجمہوری نائب نائب نہیں ہوتا بلکہ نائب کے بارے میں تصدیق زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام پر واجب ہوتی ہے کیونکہ نائب کا تعارف منیب پر واجب ہوتا ہے اس لئے جس کا تعارف زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام فرمادیں تو اس کی نصرت بھی ان کی نصرت کی طرح واجب ہوتی ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنا نائب جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو قرار دیا اور ان کی تائید و تصدیق میں سند بھی لکھ کر عطا فرمائی اس لئے ان کی نصرت بھی نصرتِ امام تھی اور یہی اللہ د کی نصرت تھی اور اسی بات کو کشاف علوم و حقائق جناب امام جعفرؐ صادق علیہ الصلوات والسلام نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی زیارت میں خود واضح فرمایا … اس زیارت کے چند فقرے بھی دیکھ لیں کہ اس میں ان کے مقام کو کس طرح بیان فرمایا گیا ہے … فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار