

Loading content...
میں اکثر نصرت کے ضمن میں بیان کرتا ہوںکہ جو لوگ کربلا میں پہنچے ان میں سے ایک بڑھئی بھی تھاجس نے دشمن کے ایک خیمہ کی چوب درست کی تھی اسے عالم خواب میں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قاتلین میں شمار فرمایا اسی طرح ایک لوہار کا خواب ہے کہ اس نے دشمن خدا حصین بن نمیر ملعون کے گھوڑے کی نعل لگائی تھی اسی طرح ایک ایسے شخص کا خواب بھی ہے جس نے کربلا میں کوئی کام بھی نہیں کیا تھا مگر شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے دشمن کی اجتماعیت بڑھانے کے جرم میں قاتلین میں شمار فرمایا… یعنی دشمن کی معاونت کرنا، اس کے فعل پر راضی ہونا، دشمن کی اجتماعیت کو بڑھانا، غیر جانبدار ہوجانا، ظالمین کے افعال پر راضی ہوجانا، یعنی ان سے سوشل بائیکاٹ نہ کرنا، یہ سب ایک جیسے ظلم ہیں اور یہ سارے لوگ قاتلین میں شمار ہوتے ہیں …کیونکہ جو شخص غیرجانبداری کا ڈھونگ رچاتا ہے گویا اس نے اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کو نصرت کے قابل ہی نہیں سمجھا اور اتنی اہمیت ہی نہیں دی کہ انہیں نصرت کے قابل سمجھتا یا امام علیہ الصلوات والسلام جس مشن کیلئے مصروف عمل تھے اس نے اس مشن کو اتنا غیر اہم سمجھا کہ اس میں معاونت کرنا درست نہ سمجھا یا اپنی جان کو اس مشن یا امام علیہ الصلوات والسلام سے قیمتی سمجھا تو یہ شخص کافر بھی ہے اور مشرک بھی ہے اور ملعون بھی ہے اور اللہ د کی اس پر لعنت ہی لعنت ہے … اسی بات سے آپ زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کی اہمیت کو سمجھیں کہ یہ اتنا اہم فریضہ ہے کہ جو کسی پر کسی بھی حالت میں ساقط نہیں ہے اور اس فریضہ سے بے خبر رہنا یا اس سے بے اعتنائی اور بے پروائی کرنا کفر و شرک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار